Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan

04/22/2026 | Press release | Archived content

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا زمین کے عالمی دن (International Mother Earth Day) 22 اپریل 2026 پر پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا زمین کے عالمی دن (International Mother Earth Day) 22 اپریل 2026 پر پیغام


وزیراعظم محمد شہباز شریف کا زمین کے عالمی دن
(International Mother Earth Day)
22 اپریل 2026 پر پیغام

پاکستان آج بھرپور اور پرعزم انداز میں زمین کا عالمی دن منا رہا ہے۔ یہ دن زمین کی ناگزیر اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اسکےتحفظ کی اجتماعی ذمہ داری کا احساس بھی دلاتا ہے۔

زمین کے قدرتی وسائل, انسانی زندگی کی موجودگی اور نشو ونما کی ضمانت ہیں۔ زمین نباتات و حیوانات ہر طرح کی زیست کو پروان چڑھاتی ہے۔

​آج کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف ماحولیاتی چیلنجز درپیش ہیں جو اسکے قیمتی قدرتی وسائل، موسمی تغیر اور معیار زندگی پر اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے متاثرین میں نمایاں ہے یہ صورتحال زمین کے قدرتی خدوحال کے تحفظ کے عزم کو اور بھی پختہ کرتی ہے۔ موسمی شدت اور غیر معمولی تغیرات زمین کی ماحولیاتی تبدیلی کے عکاس ہیں۔

حکومت ​پاکستان زمین کے قدرتی وسائل، نباتات اور ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کے لیۓ دیگر اقدامات سمیت قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ اس تناظر میں عوامی آگاہی بھی انتہائی اہم ہے تاکہ زمین کے تحفظ میں انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کی جا سکیں۔ مزید براں عالمی سطح پر موثر بین الاقوامی تعاون اور ماحول کے تحفظ سے ہم آہنگ اجتماعی حکمت عملی ناگزیر ہے۔

​ آئیے آج انفرادی اور اجتماعی طور پر تجدید عزم کریں کہ ماحولیاتی تخفظ اور زمین کی دیکھ بھال کے لیۓ ہر ممکن فرض ادا کریں گے تاکہ نئی نسل کے لئے صحت افزاء ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہی خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے

Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan published this content on April 22, 2026, and is solely responsible for the information contained herein. Distributed via Public Technologies (PUBT), unedited and unaltered, on May 20, 2026 at 14:32 UTC. If you believe the information included in the content is inaccurate or outdated and requires editing or removal, please contact us at [email protected]